Ghazal by Salamat Shakir




SALAMAT SHAKIR 🇵🇰

Entry No. 26

3.5/5 · 4 votes

غزل

اپنا سمجھ کے آپ سے اُلجھے کبھی نہیں

جلتے ہیں روز آگ میں بھڑکے کبھی نہیں


جب آپ کا خیال بھی اوروں کی اُور تھا

ہم بھی متاع جان سے گُزرے کبھی نہیں


دل میں تو آندھیوں کا بڑا خوف تھا مگر

اُس نے جلائے دیپ جو بُجھتے کبھی نہیں


کہتے ہیں صاف صاف جو کہنے کی بات ہو

کینہ کسی کی ذات سے رکھتے کبھی نہیں


خاصا کرم خدا کا ہے ثابت قدم جو ہیں

ہم ٹُوٹتے تو روز ہیں بکھرے کبھی نہیں


نکلے جو ہم حدود سے بھاگے حدود میں

میٹھی زباں یہ لوگ بھی سمجھے کبھی نہیں


جن کی زبان تیر ہو ہتھیار ہاتھ ہوں

شاکر خدا کی مار سے بچتے کبھی نہیں


سلامت شاکر

3.5 / 5 · 4 votes

📢 Get your Promotion image

This opens the picture in a new tab. To share it: use your phone or browser's own Share option ON THIS POEM'S PAGE (not the picture) — Facebook, WhatsApp, and LinkedIn will then show this image automatically as a preview that opens the poem.

Leave a Reply