Aiman 🇵🇰
Entry No. 13
وہ تھا شاید
گزر گیا وہ ماضی جو خواب تھا شاید
تیرے اور میرے ملن کا سراب تھا شاید
وہ خوبصورت، خوب سیرت، خوب رو تھا مگر
گزر گئی جو صدی، اُس کا باب تھا شاید
جسے سمجھنے میں، میں نے ذرا سی جلدی کی
وہ علمِ ریاضی کا مشکل سوال تھا شاید
میں سچا موتی سمجھ کر جسے پروتی رہی
وہ کچا دھاگا تھا، ٹوٹا اور بکھر گیا شاید
جو عمر بھر مرے دل میں سوال بن کے رہا
وہ ایک بھولا ہوا سا جواب تھا شاید
میں بھول جاؤں اسے، یہ ممکن ہی نہیں، ایمن
میرے لیے تو وہ میری کل کائنات تھا شاید
ایمن
📢 Get your Promotion image
This opens the picture in a new tab. To share it: use your phone or browser's own Share option ON THIS POEM'S PAGE (not the picture) — Facebook, WhatsApp, and LinkedIn will then show this image automatically as a preview that opens the poem.

Very nicely written aiman…i liked your ghazal
Thanks