محبت
تجھے کیا سناؤں ان حسین لمحوں کی داستان
جن لمحوں میں چاہنے والوں نے قصیدے سنائے
چاہنے والے تو ایسے ڈوبے اپنوں کے حسن میں
کہ حسن والے کی بے رخی بیان نہ کر پائے
ڈھلتی شام ڈھلتا آفتاب
اسی کے ساتھ اک اور دن کا اختتام
لیکن تو ہوتا ہے کیوں اداس
ہو سکتا ہے اگلا دن ہو بے حد خاص
جس میں تیرے رب کی نعمتیں برکتیں ہوں بے حساب
بس تو کر اپنے رب سے اک دعا
تو چلے تو چلے اس کی راہ
وہ راہ جس کی منزل ہے اس کی رضا
